فیملی کلچر سینٹر کی جانب سے ثقافتی پروگرام (تیرے قدموں میں، میرے آقٓا) کا انعقاد

آج بروز منگل روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فیملی کلچر سنٹر نے اپنے ہفتہ وار تعلیمی و ثقافتی پروگرام کے تحت (تیرے قدموں میں، میرے آقٓا) کے عنوان سے انیسویں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام روضہ اقدس کے زینبیات ڈویژن کے لیے وقف ہے۔

اس پروگرام کے دوران کونسلر سلمیٰ حماد نے (غصے پر قابو پانا) کے عنوان سے ایک لیکچر دیا گیا،جبکہ سیدہ أفياء الحسيني (روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی تاریخ اور منصوبے) کے عنوان سے لیکچر دیا۔ اس پروگرام میں (خود اطمینانی حاصل کرنے کا فن) اور (بچوں کے ساتھ بات چیت کا فن) عنوانات پر بھی لیکچر دیئے گئے۔

اس پروگرام کے دوران فیملی کلچر سینٹر کی کونسلرز نے حاضرین کے مختلف خاندانی اور نفسیاتی سوالات کے جوابات دیے، اس کے علاوہ ڈاکٹر ایلاف سالم نے (درد کے مسائل اور اس کے قدرتی متبادلات) کے عنوان سے طبی لیکچر دیا، جبکہ کونسلر ایمان عونی نے (آپ کیا دیکھتے ہیں؟) کے عنوان سے ایک سرگرمی پیش کی۔

شرکاء میں مقابلے کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے سيدة زهراء فائز اور كواكب محمد کی جانب سے ثقافتی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: