روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے مقام امام مہدی (عجل الله تعالى فرجه الشريف) کے گنبد کے تحفظ کے لئے ایک نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے مقام امام مہدی (عجل الله تعالى فرجه الشريف) کے گنبد کو محفوظ رکھنے اور اسے مقام مبارک سے مزید ہم آہنگ کرنے کے لئے ایک نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔

انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ میں شیشہ کاری یونٹ کے سربراہ سید حسن سعید مہدی نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سیکرٹریٹ کی ہدایت پرمقام امام مہدی (عجل الله تعالى فرجه الشريف) کے گنبد پر نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مرمت اور بحالی کا کام کیا جا رہا ہے تاکہ گبند مبارک کو طویل مدت تک موسمی اثرات اور ٹوٹ پھوٹ سےمحفوظ رکھا جا سکے اور اسے مقام مبارک سے مزید ہم آہنگ کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ماہرین نے گنبد کی بنیادوں کو سہارا دینے اور مستحکم کرنے اور کاشی کو نصب کرنے کے لیے لوہے کے کلپس اور انجکشن ٹیوبز کا استعمال شروع کر دیا ہے اور یہ کام طے شدہ مراحل کے مطابق درست طریقے سے جاری ہے اور یہ کام صرف اس کی مضبوطی اور ہم آہنگی کو بڑھانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: