شعبہ فکر وثقافت کی طرف سے سید حسن الصدر الکاظمی کی میراث کے موضوع پر سمپوزیم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ فکر و ثقافت کی طرف سے کل بروز جمعرات سید حسن الصدر الکاظمی (قدس سرہ) کی میراث کے موضوع پر ایک علمی سمپوزیم کا انعقاد کیا جا رہا ہے کہ جس کا انتظام واہتمام مرکز احیاء تراث نے کیا ہے۔

یہ سمپوزیم (مقاليد التراث) کے پہلے شمارے کے اجراء کی مناسبت سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں سید حسن الصدر الکاظمی کی علمی وراثت کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے۔

یہ سمپوزیم (مقتطفاتٌ من تراث السيّد حسن الصدر الكاظميّ قدّس سره) کے عنوان کے تحت روضہ مبارک کے امام حسن مجتبیٰ(ع) ہال میں بروز جمعرات 5/25/2023 کو صبح ساڑھے نو بجے منعقد ہو گا، شعبہ نے محققین اور سکالرز کو اس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

سمپوزیم میں شرکت کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے جائیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: