شعبہ مذہبی امور کی طرف سے روضہ مبارک کے سٹاف کے لیے عقائدی اور ثقافتی کورسز کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ مذہبی امور نے روضہ مبارک کے سٹاف کے لیے عقائدی اور ثقافتی کورسز کا اہتمام کیا ہے، جس میں ڈائیلاگ سیشنز سمیت متعدد سرگرمیاں شامل ہیں۔

شعبہ مذہبی امور کے لیکچرر شیخ فتاح ثامر نے کہا، "یہ کورسز سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ سے منسلک صفائی ڈویژن کے سٹاف کے لئے منعقد کئے جا رہے ہیں، کیونکہ وہ زائرین کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہوتے ہیں اور زائرین کو متعدد خدمات فراہم کرتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "ان کورسز میں وضو، طہارت، نماز اور جگہوں کو کم یا زیادہ پانی سے پاک کرنے کے طریقوں کے علاوہ شرعی ذمہ داریوں سے متعلق اسباق شامل ہیں."

انہوں نے بتایا کہ یہ کورسز ڈائیلاگ سیشنز سمیت متعدد سرگرمیوں پر مشتمل ہیں تاکہ ان کورسز کی افادیت کو بڑھایا جا سکے۔

کورس کے شرکاء نے ان کورسز کے انعقاد کو بے حد سراہا ہے، کیونکہ یہ کورسز سٹاف کو روزمرہ کے کاموں اور ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں ادا کرنے اور زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے قابل بناتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: