العمید یونیورسٹی کے کالج آف بیسک ایجوکیشن کی جانب سے انگلش ڈیپارٹمنٹ کے طلباء کے لیے انگریزی زبان کی چار بنیادی سکلز پر ایک انٹرایکٹو لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔
یہ لیکچر یونیورسٹی کے زیر اہتمام کالج آف بیسک ایجوکیشن کے طلباء کے لیے انگریزی زبان کے فروغ کے لئے مرتب کردہ پروگرام کا حصہ تھا اور "بولنے کی صلاحیت کو فروغ دینا" کے عنوان سے منعقد کیا گیا تھا۔
یہ لیکچر العمید ایجوکیشنل گروپ کی محترمہ نادیہ ثمر نے دیا۔
لیکچر میں گروپ سسٹم کو فعال کرنے اور انگریزی زبان سیکھنے کے موثر طریقوں کے استعمال پر بات کی گئی۔ اس لیکچر کے انعقاد کا مقصد انگریزی زبان پر عبور حاصل کرتے ہوئے تعلیمی فوائد حاصل کرنا ہیں کیونکہ جدید سائنسی علوم کے حصول، بین الاقوامی ذریعہ ابلاغ، صحافت اور تحقیق ، تبلیغ دین اور ان جیسے دیگر امور کے لئے انگریزی زبان کی اہمیت مسلمہ ہے۔