الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے ایک مریض کے دماغ سے ٹیومر کو ہٹانے کا کامیاب آپریشن کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے ایک مریض کے دماغ سے میٹاسٹیٹک ٹیومر کو ہٹانے کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔

ہسپتال کے نیورو سرجری کے ماہر ڈاکٹر خالد السراج کا کہنا تھا کہ یہ ٹیومر کھوپڑی کے نچلے حصے سے لیکر گردن اور دماغ تک پھیلا ہوا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 52 سالہ مریض کے دماغ سے ٹیومر مکمل طور پر ہٹا دیا گیا ہے، اور مریض کی طبی حالت مستحکم ہے۔

انہوں نے کہا کہ الکفیل اسپیشلسٹ ہسپتال ہمیشہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ علاج کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے کیوں کہ ہسپتال میں مقامی و غیر ملکی ماہرین اور پیشہ وررانہ صلاحیتوں کا طبی عملہ ایسے پیچیدہ اور مشکل آپریشنز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس کے علاوہ ہسپتال میں جدید آلات اور جدید طبی ٹیکنالوجیزموجود ہیں اور الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال اپنی خدمات کے لحاظ سے جدید بین الاقوامی ہسپتالوں سے کم نہیں ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ الکفیل اسپیشلسٹ ہسپتال وقتا فوقتا متعدد بین الاقوامی ڈاکٹروں اور مختلف طبی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: