العمید یونیورسٹی کی جانب سے کالج آف ڈینٹسٹری کے طلباء کے تیار کردہ ماڈلز اور تخلیقات کی نمائش کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے منسلک العمید یونیورسٹی نے کالج آف ڈینٹسٹری کے طلباء کی جانب سے بنائی گئی تخلیقات اور ماڈلز کی ایک نمائش کا انعقاد کیا۔

یونیورسٹی کے امام المجتبیٰ ہال میں منعقد ہونے والی اس نمائش میں کالج آف ڈینٹسٹری کے طلباء نے شرکت کرتے ہوئے اپنے پریکٹیکل پروجیکٹس اور دندان سازی سے متعلق متعدد تخلیقات اور ماڈلز پیش کئے۔ حاضرین کی جانب سے طلباء کے ان نمایاں اور منفرد کاموں کو بے حد سراہا گیا۔

اس نمائش کے ضمن میں ایک سائنسی مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں کالج آف ڈینٹسٹری کے پہلے اور پانچویں مرحلے کے طلباء نے شرکت کرتے ہوئے تحقیقی مقالے اور پریکٹیکل پروجیکٹس پیش کئے۔

اس سائنسی مقابلے میں العمید یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر موید الغزالی، یونیورسٹی سے منسلک کالجز کے پرنسپلز، تدریسی عملے اور طلباء نےشرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: