الکفیل دینی مدارس برائےخواتین میں داخلے جاری ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے الکفیل دینی مدارس برائےخواتین نے تعلیمی سال (1445 ہجری) کے لیے اپنے مدارس میں رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

الکفیل دینی مدارس برائےخواتین کی سربراہ سیدہ بشریٰ جبار الکنانی نے کہا، "ہم نے حال ہی میں نئے تعلیمی سال کی تیاریوں کا آغاز کیا ہے تاکہ داخلے کی خواہشمند طالبات کو تمام لاجسٹک، تعلیمی اور انتظامی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ "

انہوں نے مزید کہا، "اس کورس کا دورانیہ پانچ سال ہے اور ہفتے میں چار دن کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ کورس متعدد مراحل پر مبنی ہے اور ہر مرحلے کے لیے ایک خصوصی نصاب مرتب کیا گیا ہے، جس میں (فقہ - عقائد - گرامر - منطق - اخلاق - سیرت - احکام تلاوت و تجوید - علم الاصول)کے اسباق شامل ہیں۔ اس کورس کے لئے ماہر اور تجربہ کار اساتذہ کی خدمات حاصل ہیں۔"

کربلا اور ملک کے دیگر گورنریٹس میں الکفیل دینی مدارس برائےخواتین کی (15) برانچز ہیں جو خواتین کو دینی، ثقافتی، تاریخی اور سماجی علوم کی تعلیم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ طالبات کو تعلیمی سال کے دوران وظائف، مفت ٹرانسپورٹ، ایک سے پانچ سال تک کے بچوں کے لیے مفت ڈے کیئر نرسریز اور کنڈرگارٹن کی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ نمایاں طالبات کو انعامات بھی دیئے جائیں گے۔ اس کورس میں درخواست دینے کے لئے عمر کی حد (15) سے 45 سال تک ہے۔

مختلف شہروں میں موجود مدارس کے پتہ اور رابطہ نمبرز کی تفصیل جاننے کے لئے ذیل میں منسلک تصویرکو دیکھیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: