مرکزی پروگرام کے تحت منعقد کی جانے والی آٹھویں مہینے کے دوسرے ہفتے کی سرگرمیاں اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مرکزی پروگرام کمیٹی کی جانب سے روضہ مبارک سے منسلک سٹاف کے لیے مرکزی پروگرام کے تحت منعقد کی جانے والی آٹھویں مہینے کے دوسرے ہفتے کی سرگرمیاں اختتام پذیر ہو چکی ہیں۔

یہ پروگرام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ پائیدار ترقی کے زیر ااہتمام منعقد کیا جاتا ہے۔

اس پروگرام کی اختتامی تقریب روضہ مبارک کے امام الحسن المجتبیٰ علیہ السلام ہال میں منعقد کی گئی جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹر عباس راشد الموسوی اور شعبہ پائیدار ترقی کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسن جابر نے بھی شرکت کی۔

ڈاکٹر عباس الموسوی نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام کے شرکاء کو اہم تجاویز اور مفید مشورے دیئے۔ انہوں شرکاء کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب بھی دیئے اور اور ان کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو بھی سنا۔

یہ پروگرام پانچ دن تک جاری رہا، جس کے دوران مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں تعلیمی اور تفریحی سرگرمیاں، لیکچرز، ترقیاتی ورکشاپس، متعدد فکری و ثقافتی مقابلے اور تفریحی اور ثقافتی دورے شامل تھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: