کربلا کے الکفیل ہسپتال کی ایک طبی ٹیم نے ایک 36 سالہ شخص کے پیروٹائڈ گلینڈ سے کینسر کی رسولی کو نکالنے کا کامیاب آپریشن کیا۔
الکفیل کے ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ ہم نے ایک 36 سالہ شخص کا کامیاب آپریشن کیا ہے جس کے پیروٹائڈ گلینڈ میں کینسر کی رسولی تھی۔ ٹیسٹ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ یہ ٹیومر چہرے کے اعصاب پر ہے۔
انہوں نے مزید کہا،"ٹیومر کو چہرے کے اعصاب کو کوئی نقصان پہنچائے بغیر ہٹایا گیا اور اس کے لئے چہرے کے ایک جانب ایک سوراخ کے کر کے سرجری کی گئی اور سرجری سے چہرے کی شکل اور جمالیات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ "
انہوں نے کہا، "یہ ایک پیچیدہ آپریشن تھا اور اسے خصوصی مراکز میں کیا گیا تھا اور خدا کا شکر ہے کہ الکفیل ہسپتال کے پاس ضروری طبی مہارت اور جدید ٹیکنالوجیز موجود ہیں، جو ہمیں اس طرح کے مخصوص آپریشنز کرنے کے قابل بناتی ہیں۔"