یہ بات انھوں نے عراقی انجینئرز سنڈیکیٹ کے وفد کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے منصوبوں کے دورے کے موقع پر کی۔
مکصوصی نے کہا: جب ہم نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے کربلا گورنریٹ میں مکمل کیے جانے والے منصوبوں کا دورہ کیا، تو ہم ان بڑے بڑے اور منفرد منصوبوں کو دیکھ کر حیران رہ گئے کہ جو خالص عراقی کاوشوں کے ذریعے بین الاقوامی معیارات کے مطابق قائم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا: ہماری خواہش ہے کہ تمام گورنریٹس ان منفرد منصوبوں کا دورہ کریں، اور اس کامیاب تجربے کو اپنے علاقوں میں دھرائیں اور یہاں کے عراقی انجینئرنگ عملے سے استفادہ کریں کہ جنہوں نے جادوئی کامیابی کے ساتھ ان منصوبوں کو مکمل کیا ہے۔
اس موقع پر الکفیل کمپنی فار جنرل انویسٹمنٹ کے ڈائریکٹر انجینئر جعفر حسین القطب نے بتایا کہ ہم نے انجینئرز سنڈیکیٹ کے آنے والے وفد سے ملاقات کی اور انھیں روضہ مبارک کے منصوبوں کا دورہ کروایا کہ جس کا آغاز الکفیل گیراج سے کیا گیا کہ جو اس علاقہ کا جدید ترین گیراج شمار ہوتا ہے اور وفد نے یہاں موجود اسٹورز اور ورکشاپس کے وزٹ کے دوران ان میں استعمال ہونے والی جدید ترین ٹیکنالوجی کو بہت سراہا۔