سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے موسم گرما کے آغاز اور درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی زائرین کی خدمت کے لیے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے موسم گرما کے آغاز اور درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی زائرین کی خدمت کے لیے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔

سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ انجینئر عباس علی نے کہا، "ہمارا شعبہ زائرین کرام کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے عملے نے زائرین کی خدمت اور انھیں گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لئے موسم گرما کی آمد سے پہلے ہی بہت سی تیاریاں کر لی تھیں اور اس سلسلے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے ملحقہ مرکزی اور ثانوی راستوں اور گلیوں میں تقریباً (150) واٹر یونٹس بنائے گئے ہیں جو پہلے سے موجود تقریباً (50) یونٹس کے علاوہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، "ان واٹر یونٹس میں موجود کنٹینرز کو مسلسل صاف اور صحت بخش پانی(Ro) اور برف سے بھرا جاتا ہے تاکہ زائرین سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی ابا الفضل العباس علیہ السلام کو پینے کا ٹھنڈا پانی فراہم کیا جا سکے۔ "

انہوں نے کہا، "ان واٹر یونٹس میں پانی کو ٹھنڈا کرنے کے لئے روزانہ تقریبا (150) برف کی بڑی سلیں استعمال ہوتی ہیں جبکہ ہمارے عملے نے ان یونٹس پر فائبر شیٹس سے بنے شیڈز بھی نصب کئے ہیں جو انہیں سورج کی کرنوں اور گرمی سے بچاتے ہیں اور پانی کو دیر تک ٹھنڈا رکھتے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: