وویمن الکفیل ریڈیو ڈویژن کی جانب سے ہفتہ وار پروگرام (فاسألوا اهل الذكر) کا دوبارہ آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وویمن الکفیل ریڈیو ڈویژن نے اپنا ہفتہ وار پروگرام (فاسألوا اهل الذكر) دوبارہ شروع کیا ہے۔ یہ پروگرام خاص طور پر زیارت کے لئے آنے والی خواتین زائرین اور ان کے بچوں کو علمی و ثقافتی خدمات فراہم کرنے کے لئے ہے۔

الکفیل ریڈیو کی سربراہ سیدہ فاطمہ الموسوی نے کہا، "یہ پروگرام متعدد تعلیمی، رہنمائی اور ثقافتی پیراگرافز پر مشتمل تھا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا، اسکے بعد خواتین کے مذہبی رہنمائی ڈویژن کی لیکچرر کی جانب سے ایک فقہی لیکچر دیا گیا۔ اس کے بعد حضرت فاطمہ المصعومہ سلام اللہ علیہا کی جشن میلاد کی مناسبت خوبصورت قصیدے پڑھے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے انعقاد اور زائرین کو اس میں شرکت کی دعوت دینے میں زینبیات ڈویژن کا نمایاں کردار تھا جبکہ ام البنین لائبریری کی جانب سے (قراءة في كتاب) کے عنوان سے ایک سرگرمی بھی شامل تھی جس میں حضرت سيدة معصومة (عليها السلام) کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی گئی۔ اس پروگرام میں (بچوں کا نخلستان) کے عنوان سے بھی ایک سرگرمی شامل تھی۔

پروگرام کا اختتام شرکاء میں بابرکت تحائف تقسیم کرنے اور امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے جلد از جلد ظہور کے لیے دعا کرتے ہوئے ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: