نجف گورنریٹ کے انجینیئرز، ڈاکٹرز اورماہرین تعلیم پر مشتمل وفد کا روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے تعلیمی، صنعتی اور زرعی منصوبوں کا دورہ

نجف گورنریٹ کے انجینیئرز، ڈاکٹرز اورماہرین تعلیم پر مشتمل ایک وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعلیمی، صنعتی اور زرعی منصوبوں کو بے حد سراہا ہے۔

سینئر چیف انجینئر عاقل محی الدین نے کہا کہ "آج کے ہمارے دورے کا مقصد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے منصوبوں کے بارے میں واقفیت حاصل کرنا تھا اور ہم روضہ مبارک کے تمام زرعی، تعلیمی اور صنعتی منصوبوں کی جدت، ترقی، معیار اور ان کا بنیادی ڈھانچہ دیکھ کر حیران ہیں۔ "

انہوں نے کہا، "وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے سارا سال کربلا کے شہریوں اور زائرین کرام کو فراہم کی جانے والی خدمات کو بھی نے حد سراہا۔"

وفد کو روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے متولی شرعی سید احمد الصافی کی ہدایت اور شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے مرتب کردہ پروگرام کے مطابق اس دورے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔ وفد نے اس دورے کے دوران روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام پر حاضری اور مراسم زیارت کی ادائیگی کی سعادت حاصل کی۔ جس کے بعد وفد نے الکفیل میوزیم، حرم مقدس کے متعدد منصوبوں جن میں العمید ایجوکیشنل کمپلیکس، الکفیل پرنٹنگ ہاؤس، شعبہ ابواب اور ضریح سازی کی ورکشاپ، الساقی فارم اور الجود کمپنی کا دورہ کیا۔ وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دسترخوان سے متبرک پکوان بھی تناول کئے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: