کربلا کے الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال کی ایک طبی ٹیم نے ایک 36 سالہ شخص کی ٹانگ کی ہڈیوں کے فریکچر کو فکس کرنے اور (ACL) کی بحالی کے لئے کامیاب سرجری کی ہے۔
ہسپتال میں آرتھوپیڈکس، فریکچر اور جوڑوں کے ماہر ایرانی پروفیسر ابو الفضل باقری نے کہا کہ "ہماری میڈیکل ٹیم نے ایک حادثے کے شکار نوجوان کی ٹانگ کی ہڈیوں کے فریکچرز کو فکس کرنے اور (ACL) کی بحالی کے لئے کامیاب سرجری کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن مکمل کامیابی کے ساتھ کیا گیا اور مریض کی طبی حالت مستحکم ہے اور آپریشن کے دوران اور بعد میں کوئی پیچیدگیاں نہیں ہوئیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ "اس طرح کی کامیابیوں کو حاصل کرنے میں الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال میں دستیاب جدید تکنیکس اور طبی سہولتوں کا بڑا کردار ہے۔"