روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے منسلک العمید ایجوکیشنل گروپ نے اپنے طلباء کے لیے سمر سٹیشنز پروگرام کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
اس پروگرام میں مختلف قسم کی تربیتی، تعلیمی اور تفریحی سرگرمیاں شامل ہوں گی، اور سمر پروگرام کے ہر اسٹیشن پر مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی، ان کی تفصیل کچھ یوں ہے:
1_ کمپیوٹر پروگرام (ITS) اسٹیشن۔
2_ (ENG meed) اسٹیشن، انگریزی زبان کا پروگرام (ABC)۔
3_ (funny Sport) اسٹیشن، کھیلوں کا ایک پروگرام۔
4_ آرٹ اسٹیشن، آرٹ ایجوکیشن پروگرام۔
5_ (سحر البیان) اسٹیشن، عربی زبان کا پروگرام۔
6_ اسٹیشن (Mathmeed) کیلکولیشن پروگرام۔
سمر سٹیشنز پروگرام کا آغاز بروز اتوار (2023/6/4) سے ہو گا جو (24/ 2023/7) تک جاری رہے گا۔ یہ پروگرام اتوار سے جمعرات تک ہفتے میں پانچ دن منعقد کیا جائے گا، اور بروز ہفتہ مختلف تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں سوئمنگ، کھیل اور تفریحی سفر وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جمعرات اور جمعہ (29 اور30 جون ) کو رات بھر کیمپنگ کی جائے گی۔
پروگرام میں رجسٹریشن اتوار کی صبح (28-5-2023 ) سے لیکر جمعرات (1-6-2023 ) تک سرکاری اوقات کار کے دوران کی جائے گی۔ یہ پروگرام (6-12) سال کی عمر کے بچوں کے لئے ہے۔
رجسٹریشن کے لئے الساقی پرائمری سکول فار بوائز، العمید ایجوکیشنل کمپلیکس(منطقة المعملجي) میں تشریف لائیں۔