قرآن علمی کمپلیکس نے ملک کے چھ گورنریٹس میں سمر قرآنی کورسز کے آغاز کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن علمی کمپلیکس نے سمر قرآنی کورسز کے آغاز کے لیے اپنی تمام تکنیکی اور لاجسٹک تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

یہ کورسز قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کے نگرانی منعقد کئے جا رہے ہیں۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کے ایکٹیویٹیز یونٹ کے انچارج سید زید الرماحی نے کہا، "انسٹی ٹیوٹ نے سمر قرآنی کورسز کے انعقاد کے لئے تمام نصابی، تکنیکی اور لاجسٹک امور سے متعلق تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ سمر قرآن کورسز موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ملک کے چھ گورنریٹس (نجف الاشرف، واسط، میسان، دیوانیہ، کرکوک اور صلاح الدین) میں اعلی دینی قیادت کے علاقائی نمائندوں کے تعاون سے منعقد کئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ عظیم قرآنی منصوبہ چھ سے سولہ سال کی عمر کے اسکول طلباء کے لئے ہے، اور ان کورسز کے انعقاد کے لئے چھ گورنریٹس کے تمام شہروں، نواحی علاقوں اور محلوں میں سینکڑوں حسینیات، مساجد اور مراکز تیار کیے گئے ہیں۔ ان کورسز میں (24) ہزار سے زیادہ طلباء شرکت کر رہے ہیں۔ ان کورسز کے لئے مختص مقامات کو طلباء کے استقبال کے لئے تیار کیا جا چکا ہے اور گرم موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے ائیر کولرز یا ائیر کنڈنشنرزکی فراہمی اور بڑی مقدار میں ٹھنڈے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر جوسز، پیسٹریز اور ریفریشمنٹ دینے کے لئے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا، "سمر قرآن کورسز کے لئے (500) سے زیادہ تجربہ کار اور قابل اساتذہ اور پروفیسرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ان اساتذہ نے نے انسٹی ٹیوٹ کی زیر نگرانی منعقد کی جانے والی ترقیاتی ورکشاپس میں حصہ لیا ہے۔ یہ ترقیاتی ورکشاپس کوفہ یونیورسٹی کے خصوصی پروفیسرزکے تعاون سے منعقد کی گئی تھیں جن میں تدریس کے طریقوں اور بچوں سے ڈیل کرنے سے متعلق تعلیمی لیکچرز دئیےگئے تھے۔ "

انہوں نے کہا، "قرآنی کورسز میں قرآن کریم، عقائد، اخلاق، فقہ اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت و تعلیمات سے متعلق اسباق شامل ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: