امام رضا(ع) کے جشن میلاد کی پر مسرت مناسبت پہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ہرطرف مسرت کے مظاہر

اہل بیت علیھم السلام کی خوشیوں اور مسرتوں سے بھرے ایام میں سے ایک گیارہ ذی القعدہ کا دن بھی ہے کہ جس میں ہمارے آٹھویں امام حضرت رضا(ع) اس دنیا میں تشریف لائے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن کی دیکھ بھال کے شعبے کے عملے نے اس مبارک اور پُر مسرت دن کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کو قدرتی پھولوں اور گلابوں کے بڑے بڑے گلدستوں سے سجایا ہے اور جہاں نظر پڑتی ہے وہاں مبارک باد پر مشتمل خوبصورت بینر لگے نظر آتے ہیں رنگ برنگی لائٹس نے روضہ مبارک کی آرائش کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔

شعبہ کے سربراہ سید خلیل مہدی ھنون نے کہا کہ "ہمارے عملے نے حضرت امام رضا علیہ السلام کے جشن میلاد کی پر مسرت مناسبت کے قریب آتے ہی روضہ مبارک میں خوشی کے مظاہر پھیلانا شروع کر دیئے تھے۔ اس بابرکت دن کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کو قدرتی پھولوں اور گلابوں کے بڑے بڑے گلدستوں سے سجایا گیا ہے اور روضہ مبارک میں اس دن کی مناسبت سے خوبصورت بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جن پر مبارک باد کے کلمات اور امام علیہ السلام کے القاب اور فرامین درج ہیں۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے عملے نے روضہ مبارک کے متولی شرعی سید احمد الصافی اور سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ ال ضیاءالدین کی براہ راست رہنمائی میں ان مبارک ایام کو منانے، زائرین کا استقبال کرنے، انہیں مبارکباد پیش کرنے اور روضہ مبارک عباس علیہ السلام کے باب قبلہ پر مرکزی تقریب کے انعقاد کے لئے اس ماہ کی پہلی تاریخ سے گیارہویں تاریخ تک کے لئے خصوصی تیاریاں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا عملہ حضرت امام رضا علیہ السلام کے جشن میلاد کے پر مسرت موقع پر زائرین میں عطر، گلاب اور مٹھائیاں بھی تقسیم کرے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: