قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے سمر قرآنی کورسز پروجیکٹ کے اساتذہ کے لیے منعقد کی جانے والی تربیتی ورکشاپس اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے نجف میں سمر قرآنی کورسز پروجیکٹ کے اساتذہ کے لیے منعقد کی جانے والی تربیتی ورکشاپس اختتام پذیر ہو چکی ہیں۔

یہ ورکشاپس قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھیں۔

اس سلسلے کی آخری ورکشاپ کا اختتام سید حیدر الکعبی کے تربیتی لیکچر کے ساتھ ہوا، جس کا عنوان تھا (أطفالنا والتنشئة الاجتماعية السليمة)۔ اپنے لیکچر میں سید حیدر الکعبی نے طلباء کو درپیش عصری و ثقافتی چیلنجز اور انہیں نقصان دہ ویب سائٹس سے دور رکھنے اور مفید پروگراموں کی طرف رہنمائی کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کی جانب سے میسان، واسط ، دیوانیہ اور کرکوک گورنریٹس میں تربیتی ورکشاپس منعقد کی گئی تھیں۔ اس سال 2023 کے سمر کورسز میں چوبیس ہزار سے زائد اطلباء شرکت کریں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: