وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق سے منسلک شعبہ سائنسی امور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حیدر صباح صالح نے تصدیق کی ہے کہ الکفیل یونیورسٹی نے مركز التعليم المستمرّ کے قیام کے لیے تمام انتظامی اور لاجسٹک وسائل فراہم کر دیئے ہیں۔
اس بات کا اظہار وزارت اعلیٰ تعلیم کے شعبہ تحقیق و ترقی کے وفد کی جانب سے الکفیل یونیورسٹی کے دورے کے دوران کیا گیا۔ یہ دورہ الکفیل یونیورسٹی میں یونیورسٹی میں مركز التعليم المستمرّ کے جائزے کے لئے کیا گیا تھا۔
اس فیلڈ ٹور کے دوران وفد کو الکفیل یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر نورواس محمد شاہد الدہان اور ان کے معاون برائے سائنسی امور ڈاکٹر نوال عائد الميالي کی موجودگی میں وفد کو یونیورسٹی کے جدید انفرا سٹرکچر، جدید تدریسی طریقوں اور کلاس رومز اور جدید سائنسی تجربہ گاہوں میں استعمال کی جانے والی بین الاقوامی ٹیکنالوجیز کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔