روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فیملی کلچر سنٹر نے اپنے ہفتہ وار تعلیمی و ثقافتی پروگرام (تیرے قدموں میں، میرے آقٓا) کے بیسویں ہفتے کا اختتام کیا ہے۔ یہ پروگرام روضہ اقدس کے زینبیات ڈویژن کے لیے وقف ہے۔
فیملی کلچر سنٹر کی سربراہ سیدہ سارہ الحفار نے کہا، " اس پروگرام کے دوران کاؤنسلر حنان محمد نے (صحیح تعلیم کی بنیادیں) کے عنوان سے ایک لیکچر دیا، جبکہ سیدہ أفياء الحسيني نے (روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی تاریخ اور منصوبے) کےعنوان سے دیئے گئے لیکچر کے ذریعے پروگرام کے شرکاء کی معلومات میں اضافہ کیا۔ اس کے بعد محترمہ عذرا احمد نے (أسرار الطمأنينة النفسية) کے عنوان سے ایک تعلیمی لیکچر دیا۔ "
انہوں نے مزید کہا، "اس کے بعد فیملی کلچر سینٹر کی کاؤنسلر محترمہ زینب فاطمی نے (آپ کیا دیکھتے ہیں؟) کےعنوان سے ایک دلچسپ سرگرمی منعقد کی۔ اس سرگرمی کے بعد کاؤنسلر إيمان المولى نے (آپ سے اور آپ کے لئے ) کے عنوان سے ایک ڈائیلاگ سیشن کا انعقاد کیا اورشرکاء کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیےْ۔
شرکاء میں مقابلے کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے سیٹر سے منسلک ایکٹیویٹی یونٹ کی جانب سے متعد مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مرکز اپنے اس پروگرام کے ذریعے زینبی بہنوں میں خاندانی اور نفسیاتی بیداری کو بڑھانا ہے۔