روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے جشن میلاد کی مرکزی تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کو منانے کے لئے ایک مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جشن میلاد کی یہ پر مسرت تقریب روضہ مبارک کے باب قبلہ کے سامنے منعقد کی گئی۔

جشن میلاد کی اس پرمسرت تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضل الشامی، بورد آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹر عباس رشید الموسوی، کئی شعبہ جات کے سربراہان اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جشن کا آغاز قاری ليث العبيدي نے تلاوت قرآن پاک کیا جس کے بعد شہداء وطن کے لئے سورۃ الفاتحہ پڑھی گئی۔ اس کے بعد روضہ مبارک کے شعبہ مذہبی امور کے سيد عدنان جلوخان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس یوم سعید کی مناسبت سے تمام مومنین کو مبارک باد پیش کی اور حضرت امام رضا علیہ السلام کی سیرت طیبہ اور فضائل و مناقب پر روشنی ڈالی۔
اس کے بعد معروف شعراء فراس الأسدي، أصيل السلامي، غسان القريشي اور أبو محمد المياحي نے اہلیبیت علیہم السلام سے اپنی محبت اور مودت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اپنے مخصوص انداز میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد أحمد الموسوي نے خوشی و مسرت کے اس ماحول میں خوبصورت قصیدے پڑھے۔

تقریب کا اختتام امام رضا علیہ السلام اور ان کی بہن سیدہ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے جشن میلاد کی مناسبت کے منعقد کئے جانے والے مقابلے کے فاتحین کو اعزازات سے نوازنے سے ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: