نمائندہ اعلی دینی قیادت: دینی علوم کے طلباء کے لیے قرآنی منصوبہ معاشرے کو خدمات فراہم کرنے والے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے۔

اعلی دینی قیادت کےنمائندے سید محمد حسین العمیدی ​​نے کہا ہے کہ دینی علوم کے طلباء کے لیے قرآنی منصوبہ معاشرے کو خدمات فراہم کرنے والے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے۔

سید محمد حسین العمیدی نے ان خیالات کا اظہار دینی علوم کے طلباء کے قرآنی منصوبے کے اختتام پر منعقد کی گئی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ گریجویشن تقریب قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کی جانب سے اس منصوبے سے فارغ التحصیل ہونے والے 350 طلباء کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی۔

انہوں ​​نے کہا، "یہ منصوبہ قرآن پاک، معاشرے اور دینی علوم کے طلباء کو آپس میں ملاتا ہے، ایک طرف یہ منصوبہ معاشرے کو بنیادی خدمات فراہم کرنے والے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے اور دوسری طرف یہ منصوبہ دینی علوم کے طلباء کے لئے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "جہاں تک معاشرے کا تعلق ہے تو یہ بات واضح ہے کہ آج کے لوگ ثقافتی اور تعلیمی ماحول میں زندگی بسر کر رہے ہیں اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ ہمیں خدا کی مقدس کتاب کے قریب ہونے اور اس سے رہنمائی حاصل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ جہاں تک دینی علوم کے طلباء کا تعلق ہے، تو انہیں لوگوں سے رابطہ کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے تاکہ وہ قرآنی علوم اور ثقافت کو پھیلائیں اور اس میدان میں اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کو بڑھائیں۔ یہ قرآنی منصوبہ معاشرے کے تمام طبقات کی خدمت کے لئے ہے۔"

یہ تقریب مصلى دار العلم سيد الخوئي میں منعقد کی گئی تھی، جس میں اعلی دینی قیادت کے نمائندوں، نامور علماء، اعلی دینی و سماجی شخصیات، دینی علوم کے طلباء اور علوم القرآن میں دلچسپی رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: