قرآن علمی کمپلیکس:دینی علوم کے طلباء کے لیے منعقد کئے جانے والا قرآنی منصوبہ حوزوی اقلام کو قرآنی علوم کی تحریر و تالیف کی ترغیب دیتا ہے

قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے دینی علوم کے طلباء کے لیے منعقد کئے جانے والا قرآنی منصوبہ حوزوی اقلام کو قرآنی علوم کی تحریر و تالیف کی ترغیب دیتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شيخ قدامة الخضري نے دینی علوم کے طلباء کے قرآنی منصوبے کے اختتام پر منعقد کی گئی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ گریجویشن تقریب قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کی جانب سے اس منصوبے سے فارغ التحصیل ہونے والے 350 طلباء کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا، "دینی علوم کے طلباء کے لیے قرآنی منصوبہ متعدد پروگراموں اور سرگرمیوں پر مشتمل تھا، جس میں علوم القرآن سے متعلق تعلیمی و تربیتی کورسز، صحیح قراءت اور احکام تجوید سے متعلق کورسز اور (يبلغون) تربیتی پروگرام شامل تھا، جس کا آغاز ہم نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کیا۔ (يبلغون) پروگرام کے دو اہداف تھے، پہلا قرآنی ادارے کیونکہ انہیں دینی مدارس کی سرپرستی کرنے کی ضرورت ہے، اور دوسراعام شہری۔ اس پروگرام میں 50 مبلیغین نے شرکت کرتے ہوئے عراق کے دس گورنریٹس میں قرآنی و دینی خدمات فراہم کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے متعدد قرآنی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا گیا، جن میں مخطوطات کی تحقیق سے متعلق (العلّامة البلاغي) کورس بھی شامل ہے، جس سے 20 محققین فارغ التحصیل ہوئے، کیونکہ اہل بیت علیہم السلام سے متعلق تراث اپر تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ لائبریوں کو اس روشن خزانوں سے افزودہ کیا جا سکے اور محققین و ماہرین اس سے استفادہ کر سکیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: