روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خواتین کی مذہبی رہنمائی ڈویژن کی جانب سے حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے پر مسرت موقع پر ایک جشن کا انعقاد کیا گیا۔ یہ جشن روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام موسى الكاظم "عليه السلام" بیسمنٹ میں منعقد کیا گیا جس میں خواتین زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ڈویژن کی سربراہ سیدہ عذرا الشامی نے کہا: "جشن کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد دینی تعلقات اور مناسبات یونٹ کی انچارج سیدہ رجاء علی نے حضرت امام رضا علیہ السلام کی حیات مبارکہ پر بات کرتے ہوئے ایک ثقافتی لیکچر دیا۔ "
انہوں نے کہا، " اس کے بعد شعبہ خطابت برائے خواتین کی طالبات نے اس مبارک دن کے حوالے سے خوبصورت قصیدے پڑھے اور جشن محمدی نعروں سے گونج اٹھا۔"
تقریب کا اختتام ایک سوال اور ایک تحفہ کے عنوان سے ایک معلوماتی سرگرمی کے انعقاد سے ہوا۔