یہ فیسٹیول شعبہ فکر و ثقافت، الوافی فاؤنڈیشن فار ڈاکومینٹیشن اینڈ اسٹڈیز اور العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مقدس فتویٰ دفاع کے یوم اصدار کے موقع پر منعقد کیا گیا ہے۔
فیسٹیول کی افتتاحی تقریب روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن (ع) ہال میں منعقد ہوئی، جس میں روضہ مبارک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین، متعدد شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ ساتھ اہم ملکی و غیر ملکی سیاسی، سماجی ،عسکری اور دینی شخصیات نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید، شھداء کے لیے فاتحہ خوانی اور عراق کے قومی ترانے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ترانے سے ہوا۔ جس کے بعد ملک کے نامور شعراء ڈاکٹر حازم التمیمی اور علی الصفار نے منظوم ہدیہ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء وطن کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس فیسٹیول کی پہلے دن کی اہم سرگرمیوں میں کئی تقریبات شامل ہیں جن میں ایک افتتاحی تقریب اور متعدد تقاریر، ایک علمی تحقیقی کانفرنس کا انعقاد، فیسٹیول کے ضمن میں منعقد کئے گئے مقابلوں کے فاتحین کا اعلان، فتویٰ دفاع اور آزادی کی جنگ پر فلمائی مختصر فلموں کی نمائش اور عمودی نظم کے لیے ایک شعری مقابلہ شامل ہیں۔ سانحہ سبائکر پر ایک خصوصی اجلاس، اس دردناک سانحے کے شہداء کے لواحقین کے لئے اعزازی تقریب اور فتویٰ دفاع ، اس کی تکمیل اور اسکے نتیجے میں حاصل ہونے والی فتح کو اجاگر کرنے کے لیے ایک میڈیا ورکشاپ کا انعقاد بھی اس فیسٹول کی اہم تقاریب میں شامل ہیں۔