ساتویں مقدس دفاع فتوی ثقافتی فیسٹیول کے ضمن میں فتویٰ دفاع کی اہمیت اور عراقیوں کی قربانیوں پر مبنی دستاویزی فلمیں پیش کی گئیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں منعقد ہونے والے ساتویں مقدس دفاع فتوی ثقافتی فیسٹیول کے ضمن میں فتویٰ دفاع کی اہمیت و فضیلت اور عراقیوں کی قربانیوں پر مبنی دستاویزی فلمیں پیش کی گئیں۔

یہ فیسٹیول شعبہ فکر و ثقافت، الوافی فاؤنڈیشن فار ڈاکومینٹیشن اینڈ اسٹڈیز اور العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مقدس فتویٰ دفاع کے یوم اصدار کے موقع پر منعقد کیا گیا ہے۔ "مذہبی حوالہ ملت اسلامیہ کا قلعہ ہے" کے سلوگن کے تحت منعقد کیا جانے والا یہ فیسٹیول روضہ مبارک کے امام حسن علیہ السلام ہال میں منعقد کیا جا رہا ہے، جو دو دن تک جاری رہے گا۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے منسلک الکفیل سینٹر فار آرٹسٹک پروڈکشن کی طرف سے تیار کی گئی پہلی فلم، جسے فیسٹیول کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر دکھایا گیا تھا، کے واقعات مقدس فتویٰ دفاع وطن کی خوبیوں اور اعلیٰ مذہبی قیادت کے عظیم کردار سے متعلق ہیں۔

اس فلم میں ویٹیکن سٹی کے پوپ کے نجف کے دورے، اعلیٰ مذہبی قیادت سے ملاقات، اس دورے کی اہمیت اور عالمی وبائی مرض کورونا کے دور میں مقامات مقدسہ کے کردار اور ہسپتالوں اور کوویڈ ہالز کی تعمیر سے متعلق حقائق اور واقعات بھی پیش کئے گئے ہیں۔

اس فیسٹیول میں پیش کی جانے والی دوسری فلم، جسے الوفی فاؤنڈیشن فار ڈاکومینٹیشن اینڈ اسٹڈیز نے تیار کیا ہے، ایک جوان کی مبارک فتویٰ دفاع پر لبیک کہتے ہوئے جنگ اور آزادی کے حصول تک کی جدوجہد اور قربانیوں سے متعلق تھی۔ اس فلم میں جنگ کے آغاز سے لے کر آزادی کے حصول تک اس جوان کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے اور پھر حاصل کی گئی فتح کے مناظر کو فلمایا گیا ہے۔ اس فلم کے اختتام پر مقدس فتوی کی وجہ سے عراق کی آزادی اور ملک میں حالات کی بہتری کے لئے جوان اعلیٰ مذہبی قیادت سید علی السیستانی کو شکریہ کا خط بھیجتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: