اس فیسٹیول کے پہلے دن کی سرگرمیاں اختتام پذیر ہو چکی ہیں۔ اس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن ہال میں منعقد ہوئی جس میں روضہ مبارک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین، متعدد شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ ساتھ اہم ملکی و غیر ملکی سیاسی، سماجی ،عسکری اور دینی شخصیات نے شرکت کی۔
پہلے دن کی شام کی سرگرمیوں کا آغاز قاری محمد رضا زبیدی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، اس کے بعد انسائیکلوپیڈیا کی ورک ٹیم کی جانب سے عراقی سینٹر فار ڈاکیومنٹنگ ایکسٹریمسٹ کرائمز کے ڈائریکٹر اور سبائکر قتل عام کے انسائیکلو پیڈیا کے سپروائزر ڈاکٹر عباس القریشی نے خطاب کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ "مقدس دفاع کے فتوے نے عراقی قوم کے امتیازی اوصاف اور اس کی بہادری کو سرزمین اور مقدس مقامات کی حفاظت کے ذریعے ایک منفرد اور ممتاز رنگ دیا ہے۔"
اس کے بعد سبائکر قتل عام کے شہداء کے بارے میں ایک دستاویزی فلم ددکھائی گئی جس کا عنوان تھا (The Speicher massacre is a crime of the era)۔ اس کے بعد شہداء کے اہل خانہ کی جانب سے ایک تقریرکی گئی جس کے بعد سبائکر قتل عام کے انسائیکلوپیڈیا کے دو ایڈیشنز (کوڈڈ اور ان کوڈڈ) کی نقاب کشائی کی گئی۔
مقدس دفاع فتوی فیسٹیول کے پہلے دن کی سرگرمیاں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹر عباس رشید الموسوی کی طرف سے سبائکر قتل عام کے شہداء کے انسائیکلوپیڈیا کی تحقیقی ٹیم کو اعزازات سے نواز کر اختتام پذیر ہوئیں۔
اس کے ساتھ ساتھ متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر سید افضال الشامی کی طرف سے انسائیکلوپیڈیا میں تعاون کرنے والے اداروں کو بھی اعزاز سے نوزا گیا۔ اس موقع پر روضہ مبارک کے قرآن علمی کمپلیکس کے سربراہ ڈاکٹر مشتاق العلی، شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ سید محمد علی اظہر، شعبہ فکرو ثقافت کے سربراہ سیدعقیل ال یاسری نے سبائکر قتل عام سے متاثرہ متعدد خاندانوں کوروضہ مبارک ابا الفضل العباس علیہ السلام کی جانب سے امداد اورمتبرک تحائف سے نوازا۔