العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی کے سربراہ ڈاکٹر ریاض طارق العمیدی نے کہا ہے کہ مقدس دفاع فتویٰ فیسٹیول نے حقائق کو بغیر کسی غلطی اور غیر جانبداری سے بیان کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ فیسٹیول شعبہ فکر و ثقافت، الوافی فاؤنڈیشن فار ڈاکومینٹیشن اینڈ اسٹڈیز اور العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مقدس فتویٰ دفاع کے یوم اصدار کے موقع پر "مذہبی قیادت ملت اسلامیہ کا قلعہ ہے" کے عنوان سے منعقد کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ریاض طارق العمیدی نے نیوز سنٹر کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ "مبارک فتویٰ سے متعلق تمام حقائق، واقعات اور بیانات کو دستاویزی شکل دینا اس فیسٹیول کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، اور روضہ مبارک کے متولی شرعی سید احمد الصافی کی رہنمائی میں یہ کام جاری ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، " مقدس دفاع فتویٰ فیسٹیول نے حقائق کو بغیر کسی غلطی اور غیر جانبداری سے بیان کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ہم پوری سچائی سے حقائق و واقعات کو دستاویزی شکل دے رہے ہیں اور حقائق کو بغیر کسی فریب یا جعلسازی کے دنیا تک پہنچا رہے ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ "العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن نے مذہبی قیادت کے جمعہ کے خطبات کو بھی دستاویزی شکل دی ہے۔ ہم نے 2003 عیسوی سے تمام جمعہ کے خطبات کو دستاویز کیا ہے۔ یہ خطبات اب ایک تاریخی دستاویز بن چکے ہیں، اور ان پر ماسٹرز، ڈاکٹریٹ کے مقالے لکھے جا رہے ہیں اور فکری اور علمی تحقیق کی جاتی ہے۔ یہ خطبات اس اس فیسٹیول کے ضمن میں منعقد کی جانے والی علمی کانفرنس اور تحقیقی سیشن کے اہم موضوعات میں سے ہیں۔"
آج صبح اس فیسٹیول کے ضمن میں منعقد کی جانے والی مقدس فتوی دفاع کانفرنس کے تحقیقی سیشن شروع ہوئے۔