ساتویں سالانہ فتوی دفاع ثقافتی فیسٹیول کے دوسرے دن کی شام کی سرگرمیاں

ساتویں سالانہ فتوی دفاع ثقافتی فیسٹیول کے دوسرے دن کی شام کی سرگرمیاں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں شروع ہوئیں۔

اس فیسٹیول کے دوسرے دن کی شام کی سرگرمیوں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین، متعدد شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ ساتھ اہم ملکی و غیر ملکی سیاسی، سماجی ،عسکری اور دینی شخصیات نے شرکت کی۔

یہ فیسٹیول شعبہ فکر و ثقافت، الوافی فاؤنڈیشن فار ڈاکومینٹیشن اینڈ اسٹڈیز اور العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مقدس فتویٰ دفاع کے یوم اصدار کے موقع پر منعقد کیا گیا ہے۔

اس فیسٹیول کی دوسری شام کی اہم سرگرمیوں میں اس فیسٹیول کی انتظامی کمیٹی کی تقریر اورعمودی شعری مقابلے کے فاتحین کے ناموں کا اعلان شامل تھا۔

شام کی تقریبات کا اختتام شرکاء، فاتحین، میڈیا پروفیشنلز اور اس فیسٹیول کی انتظامی و جیوری کمیٹی کو اعزازات سے نوازنے سے کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: