روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے منعقد کیا جانے والا ساتواں سالانہ فتوی دفاع ثقافتی فیسٹیول اختتام پذیر

نجف اشرف میں موجود اعلیٰ دینی قیادت کی طرف سے داعش کے خلاف جہاد کفائی اور دفاع کے فتوی کی یاد میں"مذہبی قیادت ملت اسلامیہ کا قلعہ ہے" کے سلوگن کے تحت منعقد کیا جانے والا ساتواں سالانہ فتوی دفاع ثقافتی فیسٹیول اختتام پذیر ہوچکا ہے۔ یہ فیسٹیول دو دن تک جاری رہا۔

اس فیسٹیول کی اختتامی تقریب روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن ہال میں منعقد ہوئی جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین، متعدد شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ ساتھ اہم ملکی و غیر ملکی سیاسی، سماجی ،عسکری اور دینی شخصیات نے شرکت کی۔

یہ فیسٹیول شعبہ فکر و ثقافت، الوافی فاؤنڈیشن فار ڈاکومینٹیشن اینڈ اسٹڈیز اور العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مقدس فتویٰ دفاع کے یوم اصدار کے موقع پر منعقد کیا گیا ہے۔

اختتامی تقریب کی اہم سرگرمیوں میں اس فیسٹیول کی انتظامی کمیٹی کی تقریر اور عمودی شعری مقابلے کے فاتحین کے ناموں کا اعلان شامل تھا۔

تقریب کے اختتام پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی نےعمودی شعری مقابلے کے فاتحین، جیوری کمیٹی اور فیسٹیول کے ریسرچ سیشن میں شریک محققین کو اعزاز سے نوازا۔

واضح رہے کہ ساتویں سالانہ فتوی دفاع وطن فیسٹیول کا آغاز بروز جمعرات، 1 جون 2023 کیا گیا تھا۔ اس فیسٹیول کی پہلے دن کی اہم سرگرمیوں میں کئی تقریبات شامل ہیں جن میں ایک افتتاحی تقریب اور متعدد تقاریر، ایک علمی تحقیقی کانفرنس کا انعقاد، فیسٹیول کے ضمن میں منعقد کئے گئے مقابلوں کے فاتحین کا اعلان، فتویٰ دفاع اور آزادی کی جنگ پر فلمائی مختصر فلموں کی نمائش اور عمودی نظم کے لیے ایک شعری مقابلہ شامل تھے۔ سانحہ سبائکر پر ایک خصوصی اجلاس، اس دردناک سانحے کے شہداء کے لواحقین کے لئے اعزازی تقریب اور فتویٰ دفاع ، اس کی تکمیل اور اسکے نتیجے میں حاصل ہونے والی فتح کو اجاگر کرنے کے لیے ایک میڈیا ورکشاپ کا انعقاد بھی اس فیسٹول کی اہم تقاریب میں شامل تھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: