روضہ مبارک حضرت عباس(ع) فتویٰ دفاع کفائی کے اعلان کے بعد سے مسلسل اس فتویٰ اور اس پر لبیک کہنے والوں کے متعلق تمام امور کو محفوظ رکھنے کے لیے بھرپور جدوجہد کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے عراقی ہاتھوں سے اس کی تاریخ کو تحریر کرنے کی سرپرسستی کر رہا ہے تاکہ ان قربانیوں کو متاثر کرنے کے لیے کی جانے والی جعل سازی اور گمراہ کن غلط معلومات پھیلانے والوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔
اس بارے میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلس ادارہ کے رکن ڈاکٹر عباس رشید موسوی کا کہنا ہے کہ یہاں سے ان تمام امور کا لکھنا ضروری ہے جو اعلی دینی قیادت کی طرف دفاع کفائی کا فتویٰ صادر ہونے کے عرصہ میں رونما ہوئے۔
انھوں نے بتایا کہ فتویٰ کے دور کی تاریخ کے اوراق کو وقت کے ہاتھوں کی چھیڑ چھاڑ اور کرائے کے قلموں کے ذریعے حقائق کو مسخ ہونے، موازین ومعیارات کے تبدیل ہونے اور سچائی کے غائب ہونے سے محفوظ رکھنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے اس کی تدوین وتحریر کا فیصلہ کیا۔
موسوعة فتوى الدفاع الكفائي
فتویٰ دفاع کفائی انسائیکلوپیڈیا
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے "مؤسّسة الوافي للتوثيق والدراسات" کے ذریعے اس مبارک فتوی کے صدور کے زمانہ (2014ء) اور اس کے بعد کے عرصہ میں رونما ہونے والے تمام واقعات کو دستاویزی شکل دی۔
"مؤسّسة الوافي للتوثيق والدراسات" کے سربراہ انجینئر احمد صادق نے بتایا کہ اس سال مزید 18 جلدوں کا اضافہ کرنے کے بعد اس انسائیکلوپیڈیا کی جلدوں کی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس پورے عرصے کے دوران کی گئی تمام کاوشوں کو دستاویزی طور پر محفوظ کیا گیا ہے کہ جس میں فوجی آپریشنز، جنگ کے دوران شہید ہونے والوں اور زخمی ہونے والوں کی تعداد، اعلی دینی قیادت کے نمائندوں کی کاوشیں اور حسینی مواکب کی طرف سے فراہم کی جانے والی لاجسٹک اور اخلاقی و مادی مدد شامل ہے، اس کے علاوہ اس مبارک فتویٰ کے حق میں تحریر کی گئيں تحقیقات اور جنگ کے دوران میدان جنگ سے عسکری کمانڈروں سے براہ راست انٹرویو اور رپوٹنگ بھی اس انسائیکلوپیڈیا کا حصہ ہے۔
صادق نے مزید بتایا کہ اگلے سال اس انسائیکلوپیڈیا کا نیا نسخہ پرنٹ کیا جائے گا کہ جس میں وزارت صحت اور جنگ کے سبب نقل مکانی کرنے والوں اور بے گھر ہونے والے افراد کی وزارت کی کاوشوں، ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ اور پاپولر موبلائزیشن اتھارٹی کی کاوشوں کے ساتھ ساتھ ملٹری ریسرچ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
تفصیل جاننے کے لیے اس لنک سے استفادہ کریں:
لمواجهة تزوير الحقائق.. العتبة العباسية تكتب تاريخ فتوى الدفاع الكفائي وملبيها | أخبار العتبة (alkafeel.net)