کربلا کے شہریوں اور وزیٹرز کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنوبی گرین بیلٹ منصوبے کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ 27 کلومیٹر طویل اور 100 میٹر چوڑا ہے اور 270.000 مربع میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔
گرین بیلٹ کے پراجیکٹ مینیجر جناب ناصر حسین نے بتایا، "اس منصوبے کے تحت کل 22 سبزہ زار بنائے گئے ہیں، اور انھیں فیملیز کے لئے کھولا جا چکا ہے۔ یہ سبزہ زار روزانہ شام 6 بجے سے 12 بجے تک کھلے رہتے ہیں گئے ہیں اور کربلا کے شہریوں، فیملیز اور وزیٹرز کی بہت بڑی تعداد یہاں آرہی ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم بہت ساری خدمات فراہم کرنے کے خواہشمند تھے، جن میں وہ خدمات بھی شامل ہیں جو بچوں کے لئے خوشی اور تفریح کا باعث ہوں جیسے کہ کھیل کے میدان اور جھولے وغیرہ۔"
انہوں نے خصوصی طور پر بتایا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی نے ہدایت کی ہے کہ یہاں خاندانوں کو فراہم کی جانے والی تمام خدمات مفت ہوں۔"
انہوں نے بتایا کہ ہمارے مستقبل کے منصوبوں میں افرادی قوت کو راغب کرنا شامل ہے، کیونکہ اس منصوبے کے متعدد پہلو ہیں، جن میں ماحولیاتی سماجی اور معاشی پہلو بھی شامل ہیں۔ ہم مقامی منڈیوں کو بہترین اقسام کی کھجوریں اور دیگر زرعی مصنوعات فراہم کر رہے ہیں جو کہ مقامی سطح پر خود کفالت کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔"