کربلا گورنریٹ میں 9,000 سے زیادہ طلباء سمر قرآنی کورسز میں شرکت کر رہے ہیں۔ یہ قرآن کورسز روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران منعقد کیے جا رہے ہیں۔
کربلا گورنریٹ میں سمر قرآن کورسز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر، العمید ایجوکیشنل کمپلیکس، الہندیہ اور گورنریٹ کے تمام نواحی علاقوں اور شہروں میں (160) سے زیادہ مساجد اور حسینیات میں منعقد کئے جا رہے ہیں۔
کربلا گورنریٹ میں(250) سے زیادہ تجربہ کار پروفیسرز اور اساتذہ کی زیر نگرانی سمر قرآن کورسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے ،جنھیں پروجیکٹ کے آغاز سے پہلے ترقیاتی وتربیتی کورسز کرائے گئے تھے۔
سمر قرآنی کورسز میں بچوں کو قرآن کریم، عقائد، اخلاق، فقہ اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت و تعلیمات سے متعلق اسباق دیئے جا رہے ہیں۔ ان کورسز کے انعقاد کا مقصد بچوں کی تعطیلات کو علمی، قرآنی و ثقافتی اعتبار سے ثمر آور بنانا اور ایک ایسی نسل تیار کرنا ہے جو قرآنی تعلیمات اور آئمہ اطہار علیہم السلام ام کی فکر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایک بہترین معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کر سکے۔
ملک کے دس گورنریٹس جن میں کربلا، بابل، بغداد، دیوانیہ، نجف، مثنی، واسط، ذی قار، کرکوک اور دیالہ شامل ہیں، میں یہ کورسز قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ کے زیر نگرانی منعقد کیے جا رہے ہیں، جن میں 54,000 سے زائد طلباء شرکت کر رہے ہیں۔