الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے ایک 70 سالہ مریضہ کے دل میں تین شریانوں کو کامیابی کے ساتھ ٹرانسپلانٹ کیا ہے۔

کربلا کے الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے ایک 70 سالہ مریضہ کے دل میں تین شریانوں کو کامیابی کے ساتھ ٹرانسپلانٹ کیا ہے۔

ہسپتال میں کارڈیک سرجری کے ماہر ڈاکٹر احمد عبد مسلم نے بتایا کہ "ایک مریضہ ہمارے پاس آئی جو انجائنا کی علامات میں مبتلا تھی اور ضروری ٹیسٹ کروانے کے بعد پتہ چلا کہ اس کے دل کی کورونری شریانیں تنگ ہیں۔"

انہوں نے کہا، "ہم نے مریضہ کی اوپن ہارٹ سرجری کا فیصلہ کیا تاکہ اس کے دل میں تین کورونری شریانیں ٹرانسپلانٹ کی جا سکیں۔ "

انہوں نے مزید کہا: "زائد العمری کے باوجود یہ آپریشن کامیاب رہا اور دل کو سپورٹنگ مشین سے ہٹانے کے بعد مریضہ کی نبض چلنا شروع ہوگئی تھی اور اس کی طبی حالت مستحکم تھی۔"

کارڈیک سرجری کے ماہر نے ہسپتال کے کارڈیک سرجری سنٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ معیار، کارکردگی اور لاجسٹک سپورٹ کے لحاظ سے اس سینٹر کا بین الاقوامی خصوصی مراکز سے موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: