بابل گورنریٹ کے ایک تعلیمی وفد کا کربلا میں العمید ایجوکیشنل کمپلیکس کا دورہ

بابل گورنریٹ کے ایک تعلیمی وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم سے منسلک العمید ایجوکیشنل کمپلیکس کا دورہ کیا۔

وفد نے العمید ایجوکیشنل کمپلیکس میں واقع اسکولوں اور دیگر حصوں کا دورہ کیا۔ وفد کو العمید ایجوکیشنل کمپلیکس کی جدید طرز تعمیر ، تعلیمی سہولیات، جدید تدریسی و تعلیم آلات و ٹیکنالوجی اور طریقہ تدریس، کلاس رومز، آڈیٹوریم، جدید اور آرام دہ فرنیچر اور ان ڈور اور آؤٹ ڈور پلے گراؤنڈز کے حوالے سے تفصیلی بریف کیا گیا۔

دورہ کرنے والے وفد نے کمپلیکس میں فراہم کردہ اہم سہولیات اور جدید انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ تعمیرات میں اپنائے گئے جدید شہری ڈیزائن کے معیار اور ملک میں تعلیمی ترقی اور باشعور نسل کی تیاری کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: