روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے سمر قرآنی کورسز پروجیکٹ کے طلباء کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے(50) سے زیادہ ایئر کنڈیشنڈ بسیں فراہم کی ہیں۔ یہ کورسز قرآن علمی کمپلیکس کے زیر اہتمام ملک کے بارہ گورنریٹس میں منعقد کئے جا رہے ہیں۔
بسیں موسم گرما کے قرآنی کورسز کے طلباء کو ان کے رہائشی علاقوں سے العمید ایجوکیشنل کمپلیکس تک لانے اور لے جانے کے لئے بلامعاوضہ ٹرانسپورٹ فراہم کر رہی ہیں۔
طلباء کو منظم اور محفوظ ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لئے قرآن کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ کا نمائندہ ہر بس میں موجود ہوتا ہے۔
ان کورسز میں شریک بچوں اورطلباء کو روضہ مبارک حضرت عباس کی جانب سے تعلیم، ریفرریشمنٹ اور حوصلہ افزائی کے لئے تحائف و انعامات کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔
قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے سمر قرآنی کورسز پروجیکٹ کو وسعت دی گئی ہے اور ملک کے مزید دو ملک کے مزید دو گورنریٹس میسان اورصلاح الدین کو اس منصوبے میں شامل کیا ہے اور اب ملک کے (12) گورنریٹس میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سمر قرآنی کورسز پروجیکٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس سال قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے منعقد کئے گئے قرآنی سمر کورسز پراجیکٹ میں (54,000) سے زیادہ طلباء شرکت کر رہے ہیں۔
پراجیکٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بچوں کو تعلیمی، قرآنی، ذہنی اور جسمانی سرگرمیوں پر مشتمل مناسب تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور ان کورسز کے انعقاد کا مقصد ہی بچوں کی تعطیلات کو علمی، قرآنی، ثقافتی اور تفریحی اعتبار سے ثمر آور بنانا ہے۔