میسان میں قرآن علمی کمپلیکس کے سمر قرآنی کورسز میں داخلے کے لیے ہائی ٹرن آؤٹ دیکھا جا رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن علمی کمپلیکس کے سمر قرآنی کورسز میں داخلے کے لیے ہائی ٹرن آؤٹ دیکھا جا رہا ہے۔

میسان میں اس سال کورسز میں حصہ لینے والے طلباء کی تعداد پچھلے سال (1,500) کے مقابلے میں (5,000) تین گنا زیادہ ہے۔

یہ کورسز قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقد کئے جا رہے ہیں۔

میسان کے علاقے كميت میں اعلی مذہبی قیادت کے نمائندے شیخ قصي الكميتي نے کہا، "اس سال ان کورسز میں حصہ لینے والے طلباء کی تعداد پچھلے سال (1,500) کے مقابلے میں (5,000) تین گنا زیادہ ہے اور والدین کی بہت بڑی تعداد اپنے بچوں کی ان کورسز میں شرکت کی خواہاں ہے، جس کی وجہ پچھلے سال ان کورسز کا کامیاب انعقاد اور ان کے بہترین نتائج ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "بہت سے والدین کو گزشتہ سال کے کورسز اور ان کے بچوں کی زندگیوں اور ان کے عمومی رویے پر ان کے مثبت اثرات یاد ہیں اور والدین ان کورسز کے انعقاد پر بہت خوش ہیں۔"

انہوں نے بتایا کہ میسان گورنریٹ کے مختلف شہری اور نواحی علاقوں میں(130) سے زیادہ مساجد، حسینیات اور مہمان خانوں میں کورسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور (150) سے زیادہ تجربہ کار پروفیسرز اور اساتذہ اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں ،جنھیں پروجیکٹ کے آغاز سے پہلے ترقیاتی وتربیتی کورسز کرائے گئے تھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: