العباس عسکری یونٹ کی جنگی صلاحیت اور دہشت گردوں کے خلاف جوش و جذبہ توقع سے کہیں زیادہ ہے (اپریشنز چیف)


فرآت اوسط کے علاقہ میں ملٹری اپریشنز چیف عثمان غانمی نے کربلا کے پولیس چیف غانم حسینی کے ہمراہ رضا کاروں کے تربیتی کیمپس کا دورہ کیا اور وہاں پر فوجی تربیت حاصل کرنے والے العباس عسکری یونٹ کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ العباس عسکری یونٹ کی جنگی صلاحیت اور دہشت گردوں کے خلاف جوش و جذبہ توقع سے کہیں زیادہ ہے۔
اس یونٹ میں موجود تمام رضا کار انتہائی تیزی کے ساتھ فوجی صلا حیتوں اور دہشت گردوں کے خلاف درکار عسکری مہارت کو اخذ کر رہے ہیں اور بہت جلد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف میدان جنگ میں آنے والے ہیں کیونکہ اس یونٹ میں موجود تمام رضا کار وں نے ایک طرف تو ہلکہ اور بھاری اسلحہ استعمال کرنے کی مہارت حاصل کر لی ہے اور دوسری جانب میدان جنگ کے لیے بہترین ٹریننگ بھی حاصل کر لی ہے کہ جس کا مظاہرہ میں ان کی فوجی مشقوں میں دیکھ چکا ہوں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: