روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مضیف سیکشن نے تصدیق کی ہے کہ مضیف سیکشن کی جانب سے ہر روز تین ہزار سے زائد زائرین کرام کو کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔
مضیف سیکشن میں تنظيم السفري یونٹ کے انچارج سیدمحمد اللاوندي نے کہا، "روضہ مبارک کا مضیف ہر روز (اتوار سے بدھ تک) امام حسین علیہ السلام اورحضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کرام میں (3000) سے زیادہ تیار کھانے کے پیکٹس تقسیم کرتا ہے کہ جو انواع و اقسام کے کھانوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔"
انہوں نے کہا، "جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو کربلا مقدسہ میں زائرین کی آمد میں اضافے کے ساتھ ہی ہماری خدمات میں بھی کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے اور ہم ان ایام میں اپنے آؤٹ لیٹس کے ذریعے زائرین کرام کو روزانہ (5000) سے زیادہ تیار کھانے کے پیکٹس فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمارا مضیف روزانہ تقریباً (1200) زائرین کو کارڈ کے ذریعے اپنے ڈائننگ ہالز میں کھانا سرو کرتا ہے۔"
کارڈ حاصل کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں کہا کہ زائرین یہ کارڈ مضیف سیکشن سے منسلک مراکز ، جس میں شارع الحوراء زينب (عليها السلام) پر واقع مرکز بھی شامل ہے، سے حاصل کر سکتے ہیں۔