دیوانیہ گورنریٹ میں 4,000 سے زیادہ طلباء سمر قرآنی کورسز میں شرکت کر رہے ہیں۔

دیوانیہ گورنریٹ کے 4,000 سے زیادہ طلباء سمر قرآنی کورسز میں شرکت کر رہے ہیں۔ یہ قرآن کورسز روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران منعقد کیے جا رہے ہیں جن کا مقصد بچوں کو تلاوت قرآن پاک سکھانا اور دینی و قرآنی تعلیمات سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔۔

یہ کورسز قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف اشرف کے زیر اہتمام منعقد کئے جا رہے ہیں۔

یہ کورسز دیوانیہ گورنریٹ کے مختلف شہری اور نواحی علاقوں میں( 70) سے زیادہ مساجد، حسینیات اور مہمان خانوں میں کورسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور (90) سے زیادہ تجربہ کار پروفیسرز اور اساتذہ اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں ،جنھیں پروجیکٹ کے آغاز سے پہلے ترقیاتی وتربیتی کورسز کرائے گئے تھے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن علمی کمپلیکس نے سمر قرآنی کورسز پروجیکٹ کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ملک کے مزید دو گورنریٹس میسان اورصلاح الدین کو اس منصوبے میں شامل کیا ہے اور اب ملک کے (12) گورنریٹس ( کربلا، بغداد، نجف، بابل، دیوانیہ، مثنٰی، واسط، ذی قار، میسان، کرکوک، صلاح الدین اور دیالہ) میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سمر قرآنی کورسز پروجیکٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس سال قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے منعقد کئے گئے قرآنی سمر کورسز پراجیکٹ میں (54,000) سے زیادہ طلباء شرکت کر رہے ہیں۔

اس پراجیکٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بچوں کو تعلیمی، قرآنی، ذہنی اور جسمانی سرگرمیوں پر مشتمل مناسب تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور ان کورسز کے انعقاد کا مقصد ہی بچوں کی تعطیلات کو علمی، قرآنی، ثقافتی اور تفریحی اعتبار سے ثمر آور بنانا ہے۔

سمرقرآن پروجیکٹ کی تمام خدمات (تعلیم، ریفرریشمنٹ اور حوصلہ افزائی کے لئے تحائف و انعامات اور ٹرانسپورٹ ) بلا معاوضہ ہیں اور اس پروگرام میں قرآنی و ثقافتی سرگرمیوں (حفظ، تلاوت، عقائد، فقہ، اخلاقیات اور سیرت) کے علاوہ تفریحی پروگرام بھی شامل ہیں، اورسمر قرآن پراجیکٹ کی یہ سرگرمیاں اور کورسز ہر محور کے مطابق خصوصی کیڈرز کے ذریعے منعقد کئے جاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: