طلباء کے والدین نے واسط گورنریٹ میں سمر قرآن کورسز کے انعقاد پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واسط گورنریٹ میں سمر قرآنی کورسز پراجیکٹ میں حصہ لینے والے طلباء کے اہل خانہ نے گورنریٹ میں ان کورسز کے انعقاد پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ کورسز قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف اشرف کے زیر اہتمام منعقد کئے جا رہے ہیں۔

واسط گورنریٹ کے علاقے ضلع نعمانیہ میں اعلی مذہبی قیادت کے نمائندے سید محسن الزملی نے کہا، "طالب علموں کے اہل خانہ نے گورنریٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران قرآن کورسز کے انعقاد پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شکریہ ادا کیا ہے، اور اس سال والدین کی جانب سے اپنے بچوں کو قرآنی کورسز میں داخل کرنے کے لیے ہائی ٹرن آؤٹ دیکھا گیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "نعمانیہ میں اس سال کورسز میں حصہ لینے والے طلباء کی تعداد پچھلے سال (500) کے مقابلے میں (1,100) دو گنا سے بھی زیادہ ہے اور اس سال پورے گورنریٹ سے (4,600) طلباء نے ان کورسز میں داخلہ لیا ہے جبکہ پچھلے سال یہ تعداد (2,500) تھی۔"

انہوں نے کہا، "والدین کی ان کورسز میں دلچسپی اور بچوں کی ریکارڈ تعداد میں رجسٹریشن اس منصوبے کی کامیابی ہے اور والدین ان کورسز کے انعقاد پر بہت خوش ہیں۔"

نجف، دیوانیہ، واسط، میسان، کرکوک اور صلاح الدین گورنریٹس میں گزشتہ ہفتہ کے روز گرمائی قرآنی کورسز کا آغاز کیا گیا ، جس میں تقریباً (25) ہزار طلباء شرکت کر رہے ہیں۔ یہ کورسز (500) سے زیادہ تجربہ کار پروفیسرز اور اساتذہ کے زیر نگرانی منعقد کئے جا رہے ہیں۔

اس پراجیکٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بچوں کو تعلیمی، قرآنی، ذہنی اور جسمانی سرگرمیوں پر مشتمل مناسب تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور ان کورسز کے انعقاد کا مقصد ہی بچوں کی تعطیلات کو علمی، قرآنی، ثقافتی اور تفریحی اعتبار سے ثمر آور بنانا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: