داعش میں موجود افراد ہم سب کے دشمن ہیں کہ جو عراقی بارڈر کی دوسری جانب سے عراق میں داخل ہوئے ہیں۔(قبیلہ جبور)


عراق میں موجود اہل سنت کے معروف قبیلہ جبور کے تمام سرداروں اور نامور شخصیات نے آج روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور روضہ مبارک کے ادارے کے ارکان نے ملاقات کے دوران قبیلہ جبور کی تمام قبائلی شاخوں کے مشترکہ سردار شیخ وصفی عاصی نے کہا ہے کہ داعش ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور اس میں موجود تمام افراد غیر ملکی ہیں کہ جو ہم سب کے مشترکہ دشمن ہیں اور یہ تمام دہشت گرد بارڈر کے دوسری جانب سے عراق میں داخل ہوئے ہیں تا کہ قتل و غارت گری کا بازار گرم کریں اور عراق کے اصلی چہرہ کو مسخ کرنے کی کوشش کریں ۔
ہم اس مقدس مقام پہ یہ اعلان کرنے آئے ہیں کہ ہم اپنے شیعہ بھائیوں کے ساتھ مل کر فرقہ واریت کے خلاف جنگ اور وطنی یکجہتی کی حفاظت کے لیے ہر حوالے سے تیار ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا یہ اعلان پیغام کے طور پر سپریم مذہبی لیڈر آیت اللہ العظمی سید سیستانی تک بھی پہنچا دیا جائے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: