روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے ہسپانوی علمی وفد کے لئے نجف الاشرف میں مقامات مقدسہ کے دورے کا اہتمام کیا گیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے ہسپانوی علمی وفد کے لئے نجف الاشرف میں مقامات مقدسہ کے دورے کا اہتمام کیا گیا۔

یہ دورہ روضہ مبارک کی جانب سے سپین کی آل البیت فاؤنڈیشن کے وفد کے لیے حرم مقدس کے تعلیمی اور طبی منصوبوں کے ساتھ ساتھ عراق میں مذہبی اور ثقافتی مقامات کے دورے کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔

فاؤنڈیشن کے رکن سید موسی کامل العصام نے کہا کہ نجف اشرف کا ثقافتی دورہ ہسپانوی وفد کے لئے مرتب کردہ پروگرام کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "آل البیت فاؤنڈیشن کے وفد میں ہسپانوی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز، متعدد نامور صحافی اور سپین کے دینی مراکز کے کچھ ارکان شامل ہیں تاکہ دین اسلام کی حقیقی تصویر کو عام طور پر یورپی ممالک اور خاص طور پر سپین میں دکھایا جا سکے۔"

انہوں نے کہا کہ "وفد کے ارکان نے عراقی معاشرے میں مختلف مکاتب فکر اور گرہوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی اور رواداری کا مشاہدہ کیا۔ وفد نے ملک میں خواتین کو اہم اور مرکزی عہدوں پر فائز اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کرتے ہوئے بھی دیکھا۔."

میڈرڈ کی ایک یونیورسٹی کے پروفیسر، مسٹراقناديوس الفاريس نے کہا، "عراق کا دورہ اور خاص طور پر کربلا اور نجف میں مقامات مقدسہ کی زیارت کے مذہبی، روحانی اور نفسیاتی تاثیر پر مشتمل ایک مثبت تجربہ ہے۔ "

وفد نے عراق کی تاریخ، ثقافت اور تہذیب کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرنے پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: