سپانوی علمی وفد: الکفیل یونیورسٹی سائنسی اور تعلیمی لحاظ سے بین الاقوامی یونیورسٹیوں کی صف میں آ چکی ہے۔

ہسپانوی علمی وفد نے کہا ہے کہ الکفیل یونیورسٹی سائنسی اور تعلیمی لحاظ سے بین الاقوامی یونیورسٹیوں کی صف میں آ چکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار سپین کی آل البیت فاؤنڈیشن کے وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے منسلک الکفیل یونیورسٹی کے دورے کے دوران کیا۔

وفد کے رکن اور یونیورسٹی آف گریناڈا سپین میں عرب اور اسلامی علوم کے پروفیسر ڈاکٹراندليثيو ليثانو نے کہا، " الکفیل یونیورسٹی کا جدید انفراسٹرکچر اور وہاں دستیاب انسانی اور تکنیکی وسائل متاثر کن ہیں۔ الکفیل یونیورسٹی اپنے بنیادی ڈھانچے، سائنسی نصاب، ماہر اور تجربہ کار تدریسی عملے، جدید تعلیمی نظام اور پروگرام کے لحاظ سے سائنسی اور تعلیمی سطح پر بین الاقوامی یونیورسٹیوں کی صف میں آ چکی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "روضہ مبارک اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے طلباء کو اپنی صلاحیتیں بڑھانے اور ترقی کرنے کے قیمتی مواقع فراہم کر رہا ہے۔"

انہوں نےکہا،"الکفیل یونیورسٹی کا بنیادی ڈھانچہ بین الاقوامی معیار کا ہے اور اسے جدید اور شہری انداز میں بنایا گیا ہے جو دنیا میں یونیورسٹی کیمپس کے لیے موزوں ترین ہے۔"

وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور یونیورسٹی کی جانب سے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی اور روضہ مبارک کے سائنسی، تعلیمی اور طبی اداروں سے واقفیت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنے پر شکریہ اور تعریف کا اظہار کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: