ہسپانوی علمی وفد کا کہنا ہے کہ الکفیل ہسپتال کے پاس وہ تمام جدید طبی ٹیکنالوجیز اور آلات موجود ہیں جو اسے عراق کے ممتاز طبی مراکز میں شامل کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار سپین کے آل البیت فاؤنڈیشن کے وفد نے الکفیل ہسپتال کےدورے کے دوران کیا۔ وفد نے الکفیل سپیشلسٹ ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر جاسم الابراہیمی کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف یونٹس اور سیکشنز کا دورہ کیا۔ وفد کو ہسپتال کے انفراسٹرکچر، لیبارٹریز، طبی اور عمومی سہولیات کے متعلق بھی بریف کیا گیا۔
وفد کے رکن ڈاکٹر یوسف ہرنینڈز، جو عرب اور اسلامیات کے ایک ڈاکٹر ہیں، نے کہا، "الکفیل ہسپتال اپنی جدید سہولیات، ممتاز خصوصیات اور قابل ڈاکٹرز کی وجہ سے ایک ممتاز حیثت رکھتا ہے اور اس کی فراہم کردہ خدمات اور سہولیات جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا، "ہسپتال میں جدید ترین طبی سہولیات، جدید لیبارٹریز اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا حامل طبی عملہ اور ملکی و غیر ملکی طبی ماہرین اسے عراق کے ممتاز طبی مراکز میں شامل کرتے ہیں اور اس کا موازنہ کسی بھی بین الاقوامی ہسپتال سے کیا جا سکتا ہے۔ "