روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس نے الحفظ السريع منصوبے کا دوسرا ایڈیشن شروع کرنے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، یہ حفظ پروگرام عراق میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔
یہ منصوبہ قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ الہندیہ برانچ کے زیر اہیمام منعقد کیا جا رہا ہے۔
قرآن کمپلیکس کے سربراہ ڈاکٹر مشتاق العلی نے کہا، "پچھلے سال اس پروجیکٹ کے پہلے ایڈیشن کی کامیابی نے ہمیں اس سال اسے دوبارہ شروع کرنے کی ترغیب دی، کیونکہ یہ منصوبہ خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں میں قرآنی ثقافت کو پھیلانے اور انہیں منفی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے کا ایک ذریعہ ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "الحفظ السريع منصوبہ جدید تعلیمی طریقوں پر عمل کرتے ہوئے قرآن پاک کو تیز تر حفظ کرنے کا ایک پروگرام ہے۔"
قرآن انسٹی ٹیوٹ الہندیہ برانچ کے ڈائریکٹر سید حامد المرعبي نے کہا کہ "موسم گرما کی تعطیلات میں بچوں اور نوجوانوں کو قرآنی سرگرمیوں میں مشغول کرنا قرآن کمپلیکس کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے اور قرآن کمپلیکس ملک بھر میں اپنے علاقائی یونٹس کے ذریعے اسے حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔"