الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے ایک 49 سالہ خاتون کے رحم سے ٹیومر ہٹانےکا کامیاب آپریشن کیا ہے۔

کربلا کے الکفیل سپیشلسٹ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے ایک 49 سالہ خاتون کے رحم سے ٹیومر ہٹانےکا کامیاب آپریشن کیا ہے۔

ہسپتال کے جنرل سرجن ڈاکٹرعلی المیالی نے کہا، "بغداد سے تعلق رکھنے والی ایک 49 سالہ خاتون کی بیضہ دانی میں رسولی تھی اور اس نے 6 ماہ قبل ٹیومر کو نکالنے کے لیے آپریشن کروایا تھا۔ جس کے بعد اس کی کیموتھراپی بھی ہوئی لیکن ٹیومر دوبارہ بن گیا۔"


انہوں نے مزید کہا، "ہم نے مریضہ کے جامع طبی معائنے اور ٹیسٹوں کے بعد (HIPC) آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا، جو کہ جدید سرجریوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ "

انہوں نے بیایا کہ پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والا یہ آپریشن کامیاب رہا، جس کے دوران بڑی آنت میں موجود ٹیومر کو نکالنے کے علاوہ پیٹ کے اندر موجود رسولیاں بھی ہٹا دی گئیں اور مریضہ کی طبی حالت مستحکم تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: