انجینئرنگ پروجیکٹس ڈپارٹمنٹ مقامی مارکیٹ کو تعمیراتی سامان فراہم کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا انجینئرنگ پروجیکٹس ڈپارٹمنٹ تین مختلف پروڈکشن لائنوں کے ذریعے مقامی مارکیٹ کو تعمیراتی سامان فراہم کر رہا ہے۔

ڈپارٹمنٹ میں تعمیراتی صنعت کی سائٹ کے ڈائریکٹر انجینئر بسام الہاشمی نے اس بارے میں کہا: اس سائٹ پر تین متنوع پروڈکشن لائنیں ہیں، جو مقامی مارکیٹ کو مختلف تعمیراتی مواد فراہم کرتی ہیں اور یہ مواد اسٹریٹجک اور سروس منصوبوں میں استعمال ہوتا ہے، اس کے علاوہ یہ سائٹ روضہ مبارک کے منصوبوں کو بھی ضروری تعمیراتی مواد فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہلکے اور بھاری بلاک کی پروڈکشن لائن ان میں سب سے نمایاں ہے کیونکہ یہ دن کی دو سفٹوں میں روزانہ کی بنیاد پر 19000 سے زیادہ بلاک تیار کرتی ہے، اور جو چیز اس پروڈکشن لائن کو ممتاز کرتی ہے وہ پیداواری مشینوں کی جدّت اور بین الاقوامی معیار سے مطابقت ہے۔

اس سائٹ پر کام کرنے والے انجینئر مصطفی قاسم کا کہنا ہے کہ اس سائٹ کو جو چیز باقی پروڈکشن سائٹس سے ممتاز کرتی ہے وہ سائٹ کی مصنوعات کا ہر مرحلے میں لیبارٹری ٹیسٹ ہے کہ جس میں یہاں تیار ہونے والے سامان کی جدید فیکٹریوں میں پائے جانے والے معیار سے مطابقت کو جانچا جاتا ہے اور مختلف حالات اور مختلف طرح کی آب وہوا میں اس کی پائیداری اور موزوئیت کو دیکھا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: