روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے واسط گورنریٹ میں الوفا رہائشی کمپلیکس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے واسط گورنریٹ میں العباس فائئٹنگ سکواڈ کے جوانوں اور شہداء کے لیے الوفا رہائشی کمپلیکس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔

الوفا رہائشی کمپلیکس کا سنگ بنیاد روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضیٰ آل ضیاء الدین نے العباس فائئٹنگ سکواڈ کے سربراہ شیخ میثم الزیدی اور گورنر واسط محمد جمیل المیحی کی موجودگی میں رکھا۔

العباس فائٹنگ سکواڈ کے جوانوں اور شہداء کے خاندانوں کے لیے کمپاؤنڈز اور گھروں کا قیام حرم شریف اور ڈویژن کی مشترکہ حکمت عملی ہے کیونکہ یہ زمینوں کی تقسیم سے زیادہ اہم اور موثر ہے۔ یہ الوفاء رہائشی کمپلیکس کی تعمیر اعلی دینی قیادت کی خصوصی ہدایات پر کی جا رہی ہے۔

اس کمپلیکس میں ایک صحت مرکز، اسکول، ایک کنڈرگارٹن کے ساتھ ساتھ وسیع ع عریض سبزہ زار، کھیل کے میدان، کمرشل ایریا، ایک پولیس اسٹیشن اور وہ تمام ضروریات شامل ہیں جو ایک عصری کمپلیکس میں ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس کمپلیکس کی تعمیر جدید اور بین الاقوامی معیارات اور خصوصیات کے مطابق کی جائے گی۔ کمپلیکس کی ہر ہاؤسنگ یونٹ کا رقبہ 200 مربع میٹر ہو گا، اور عمارت کا رقبہ تقریباً 150 سے 162 مربع میٹر ہو گا۔

یہ منصوبہ دو سو اکتیس ہاؤسنگ یونٹس پر مشتمل ہے، اور اسے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) سے منسلک اللواء انٹرنیشنل کمپنی تعمیر کر رہی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: